مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نےصوبہ پنجاب کے سابق وزير اعلی ، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ نیب حکام نے احتساب عدالت سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار شہبازشریف کے مزید 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔ مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف 10روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد نیب عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم اُن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ شہباز شریف کو بکتر بند کی جگہ عام گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا ہے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
پاکستان کی احتساب عدالت نےصوبہ پنجاب کے سابق وزير اعلی ، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
News ID 1884832
آپ کا تبصرہ